ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: جماعت المسلمین کی ہزارسالہ تقریبات کے کنڑا اور انگریزی مضمون نویسی مقابلہ جات کے انعامات کی تقسیم

بھٹکل: جماعت المسلمین کی ہزارسالہ تقریبات کے کنڑا اور انگریزی مضمون نویسی مقابلہ جات کے انعامات کی تقسیم

Sat, 07 Jan 2023 18:54:59    S.O. News Service

بھٹکل:7؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) جماعت المسلمین بھٹکل کے ہزار سالہ پروگرام کی مناسبت سے بھٹکل تعلقہ سطح پر منعقد کئے گئے’بھٹکل میں ہندو مسلم کے درمیان مذہبی ہم آہنگی ‘کے عنوان پر  کنڑا اور انگریزی مضمون نویسی مقابلے میں کنڑامیں مُنڈلی کی ہیما منجو بھٹرہتلونے اول مقام حاصل کیا ہے جبکہ انگریزی میں سی اے دیانیش اول مقام پانے میں کامیاب ہوا ہے

جمعرات کو منعقدہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی پروگرام میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔کنڑا مضمون نگاری میں  اول انعام کی حقدار بنی ہیما بھٹرہتلو  کو 20 ہزارروپئے نقدسمیت سند و میمونٹو، دوسرا انعام پانے والی کیرتی این نائک کو 15ہزارروپئے نقد، سند مع میمونٹو اور تیسرا انعام پانے والی سیما رمیش نائک کو 10ہزارروپئے نقد، سند مع میمونٹو سے نوازاگیا۔ اسی طرح  انگریزی میں دیانیش اول، فاطمہ فرح ایس ایم دوم اور درشن مہابلیشور نائک نے سوم مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ کنڑا اور انگریزی میں 15-15تشجیعی انعامات اورسینٹ تھامس ہائی اسکول ، سرکاری ہائی اسکول بیلکے اور سدھارتھ ہائی اسکول سےمضمون نویسی مقابلے میں  زیادہ طلبا حصہ لینے پر انہیں فی کس 3000ہزارروپئے نقد انعامات سے نوازاگیا۔

پروگرا م میں  تشریف فرما بسواپیٹھ کوڈل سنگما بیلگام کے سوامی جی بسوا پرکاش سوامی جی ، صنعت کار پردیپ پائی، سابق ارکان اسمبلی منکال وئیدیا اور جے ڈی نائک وغیرہ نے انعامات کی تقسیم کی۔ جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر محمد شفیع شاہ بندری پٹیل نے پروگرام کی صدارت کی تو مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، کنڑا روزنامہ وارتا بھارتی کے مدیر اعلیٰ محترم عبدالسلام پتگے ، مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری ، ہزارسالہ پروگرام کے کنونیر مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی  وغیرہ موجود تھے۔


Share: